ورلڈ فاریسٹ ڈے کے حوالے سے ڈویڑنل پبلک سکول بورے والا میں تقریب کا انعقاد

جمعرات 21 مارچ 2024 21:11

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) ورلڈ فاریسٹ ڈے کے حوالے سے ڈویڑنل پبلک سکول بورے والا میں تقریب کا انعقاد، تحصیل انتظامیہ و سابق ارکان اسمبلی اور سول سوسائٹی کے ارکان نے دن کی مناسبت سے پودے لگائے، اور سکول کے بچوں میں پودے بھی تقسیم کیے گیے،تفصیلات کے مطابق ڈویڑنل پبلک سکول بوریوالا میں ورلڈ فارسٹ ڈے کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی تقریب تحصیل انتظامیہ کے افسران اسسٹنٹ کمشنر عبدلباسط صدیقی، چیف آفیسر بلدیہ امتیاز احمد جوئیہ، میونسپل انجینئرحافظ وسیم احمد،سابق اراکین اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر، پیٹرن انچیف سول سوسائٹی نیٹ ورک شیخ شہزاد مبین، پرنسپل ادارہ کرنل(ر)سید اعجاز احمد اور دیگر شخصیات نے اس دن کی مناسبت سے پودے لگائے اور طالبات میں پودے تقسیم بھی کئے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آنے والی موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحولیاتی آلودگی سمیت دیگر چیلنجز سے نمٹنا ہوگا جس کے لئے نئی نسل میں شجر کاری کاشعور اجاگر کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں