لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

جمعہ 14 ستمبر 2018 19:12

لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
لاہور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید کی سربراہی میں ایگزیکٹو کمیٹی کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیااور مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیکر قیام امن کے لیے اتھارٹی کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور ایڈیشنل آئی جی ملک علی عامر اور لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے بھی اس موقع پر خطاب کیا،ملک علی عامر نے لاہور چیمبر کے وفد کو آگاہ کیا کہ میرٹ پالیسی کی بنیاد پر انتہائی قابل افسران کی تقرری کی گئی ہے ، پنجاب سیف سٹیز منصوبے کا مقصد صوبے کے تمام شہروں کو محفوظ اور پُر امن بنانا ہے، سیف سٹیز پراجیکٹ کے بنیادی مقاصد میں خدمات کی بہتری، ٹریفک مینجمنٹ، قوانین پر عمل درآمد کی نگرانی، الیکٹرانک ثبوت جمع کرنا، جرائم کا خاتمہ ، ثبوت اکٹھے کرناوغیرہ شامل ہیں: لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سکیورٹی، نگرانی اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے پاکستان کا بہترین منصوبہ ہے ،جدید آلات اور بہترین آفیسر کے حامل اس پراجیکٹ کو دیکھ کر لاہور چیمبر کے وفد کو دلی مسرت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے آفیسرز پر فخر ہے جو پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے محنت کررہے ہیں، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان، لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران طاہر منظور چودھری، محمد ندیم قریشی، سلمان باسط، تہمینہ سعید چودھری اور ڈاکٹر شاہد رضانے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں