چاغی،پولیو مہم کے سلسلے میں شعوروآگاہی پیدا کرنے کے لیئے واک کا اہتمام

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:00

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2020ء) پولیو مہم کے سلسلے میں شعور وآگاہی پیدا کرنے کے لیئے ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد الغنی بلوچ کی سربرائی میں واک کا اہتمام، ڈی ایچ او آفس سے واک کا اہتمام کیا گیا شہر کے مختلف شاہراوں پر گشت کرتے ہوئے واپس ڈی ایچ او آفس پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی شرکا سے ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد الغنی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا لوگ اپنی پانچ سال سے کم عمر بچوں کو زیادہ سے زیادہ قطرے پلائی جائے تاکہ انکے بچے پولیو جیسے موذی مرض سے نجات پا سکیں انکا مزید کہنا تھا علاقے کے با شعور افراد اور والدین پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم اپنے ضلع اور ملک سے پولیو جیسے مرض کا مکمل خاتمہ کر سکیں انکا مزید کہنا تھا اس وقت دنیا بھر میں پولیو کا خاتمہ ہوچکی ہے افغانستان، پاکستان جیسے چند ممالک میں پولیو کا مرض کا خاتمہ ناگزیر بن چکا ہے پولیو کا قطرہ پلانے کے لیئے محکمہ صحت چاغی کے ٹیم گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائے جاتے ہیں پولیو کا قطرہ پلانے سے آپ لوگوں کے بچے پولیو جیسے مرض سے نجات حاصل کر سکتے ہیں ضلع چاغی رقبے کے لحاظ سے کافی بڑا ہے مگر اسکے باوجود محکمہ صحت کے ٹیم دشوار گزار راستوں سے نکل کر آپ کے بچوں کو قطرہ پلائے جاتے ہیں والدین زیادہ سے زیادہ کوشش کرے اپنی بچوں کو قطرے پلائے اور سول سوسائٹی، میڈیا، اور علاقے کے معتبرین اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پولیو جیسے مرض کے خاتمہ تک محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں واک شرکا نے پولیو مہم میں شعور وآگاہی پیدا کرنے کیلیئے بینرز بھی ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں