چکوال کوسر سبز و شاداب بنانے کے لئے شجر کاری کا ماسٹر پلان مرتب کیاگیا ہے، اے ڈی سی آر طلحہ زبیر

جمعرات 23 فروری 2023 23:10

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2023ء) چکوال کی ضلعی انتظامیہ نےسر سبز و شاداب چکوال کی ترجیحات پر مربوط عملدرآمد کے لئے شجر کاری کا ماسٹر پلان مرتب کیا ہے اور اس پلان کے تحت شجر کاری کے مقررہ اہداف محکمہ جنگلات و دیگر سرکاری محکموں اور تعلیمی اداروں کے مابین اشتراک سے مکمل کئے جائیں گے ۔ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) اے ڈی سی آر طلحہ زبیر کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی ۔

اجلاس میں اے سی ہیڈکوارٹرز محمد افضال ، ڈی ایف او کامران کاظمی ، میونسپل اداروں اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اے ڈی سی آر طلحہ زبیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں اشتراکی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ شجر کاری خصوصاً سیاحتی مقامات کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش میں اضافہ کے لئے دلکش شجر کاری سر سبز و شاداب چکوال سکیم کی ترجیحات میں شامل ہے اور ان ترجیحات پر عملدرآمد کے لئے میونسپل اداروں اور محکمہ جنگلات سمیت دیگر سرکاری محکموں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سرکاری محکموں کے مقامی انتظامی افسران کو تاکید کی کہ متعلقہ دائرہ کار میں شجر کاری کے لئے درکار پودوں کی اقسام و تعداد کے بارے میں تفصیلات فوری طور پر محکمہ جنگلات کو فراہم کی جائیں تاکہ شجر کاری کے ماسٹر پلان پر عملدرآمد کا آغاز جلد از جلد کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں