ہندو یاتریوں کا وفد اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے آج شام کو کٹاس راج پہنچے گا

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) ہندو یاتریوں کا وفد اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے آج شام کو کٹاس راج پہنچے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال عادل میمن اور ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں جبکہ محکمہ اوقاف نے یاتریوں کو ٹھہرانے کا وسیع انتظام کیا ہے۔ محکمہ اوقاف اور ضلعی انتظامیہ کی طرف طرف ہندو یاتریوں کے اعزاز میں استقبالیہ گیارہ دسمبر کو مائننگ کالج کٹاس میں ہوگا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر چکوال عبدالستار عیسانی اور محکمہ متروکہ وقف املاک کے افسران شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں