زرعی بنک چکوال کے منیجر ملک ارشد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) زرعی بنک چکوال کے منیجر ملک ارشد اچانک حرکت قلب بند ہو نے سے انتقال کر گئے ، مرحوم کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قصبہ علاقہ ونہار کوٹ ملکاں میں سپرد خاک کردیا گیا ، جمعہ کے روز رکن قومی اسمبلی شیخوپورہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ راحت امان اللہ بھٹی کوٹ ملکاں نورپور آئے اور مرحوم کی مغفرت کے لئیے خصوصی دعا کی اور اظہار تعزیت کیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں