ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر چکوال کی زیر نگرانی پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن،متعدد دکانیں سیل

پیر 8 اپریل 2024 21:15

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر چکوال ظفر اسحاق کی زیرِ نگرانی ضلع بھر میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کریک ڈاؤن،متعدد دکانیں سیل کردی گئیں۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چکوال کے ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کے دوران چکوال شہر،تلہ گنگ،کلرکہار،ڈھڈیال اور چوآسیدنشاہ سمیت مختلف علاقوں میں متعدد دکانیں اور جائیدادوں کو سیل کیا گیا ہے اور یہ کریک ڈاؤن عید الفطر تک بھرپور انداز میں جاری رہے گا جبکہ پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو بھی انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ محکمانہ کارروائی سے بچنے کیلئے اپنے ذمہ واجب الادا ٹیکس فوری طور پر جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں