ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر کرسچیئن کمیونٹی کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

اتوار 22 مئی 2022 19:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر کرسچیئن کمیونٹی کی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹیکٹر، بیریئرز کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور عبادت گاہوں پر لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی ۔

(جاری ہے)

ایلیٹ فورس، مجاھد سکوارڈز اور پولیس موبائلز کی پیٹرولنگ کی جارہی ہے اسکے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاؤ کو قائم رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس تعینات کی گئی ۔مشکوک سامان، مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد کی کڑی نگرانی جاری رہی اور گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا بھی انتظام کیا گیا اور عبادت گاہوں کے ایریا کو خاردار تاریں لگا کر محفوظ بنایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں