چکوال، کلر کہار میں تین افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا

منگل 4 اپریل 2017 17:49

چکوال، کلر کہار میں تین افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2017ء) قصبہ بھون تھانہ کلر کہار میں تین افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ شوکت محمو دولد حسین بخش ساکن کھائی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی محمد رئیس، محمد افسر اور نثار حسین کے ہمراہ پیدل گھر کی جانب جا رہے تھے کہ ملزمان جہانگیر حسین ولد فضل حسین ، عامر جہانگیر اور اس کے بھائی عاقب جہانگیر مسلح ہوکر رکشے پر آگئے، عامر جہانگیر نے سیدھے فائر محمد رئیس پر کیے جبکہ عاقب جہانگیر نے بھی سیدھے فائر کیے جس سے محمد رئیس موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

وجہ عناد سابقہ رنجش ہے۔ ہومیو سائیڈ سرکل کے سب انسپکٹر علی عباس نے محمد رئیس کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں