ضلع چکوال سے نوازشریف کے استقبال کیلئے (ن)لیگ کے قافلے اسلام آبادپہنچے

بدھ 9 اگست 2017 21:43

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2017ء) ضلع چکوال کے درودیوار میاں دے نعرے وجن گے اور قدم بڑھائو نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں کہ فلک شگاف نعروں سے گونجتے رہے۔ چھوٹے بڑے جلوس پارلیمنٹرینز کی کی قیادت میں وقفے وقفے کے ساتھ مندرہ کی طرف گامزن رہے، ہر ایم این اے اور ایم پی اے نے اپنی علیحدہ علیحدہ شناخت برقرار رکھی، ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی قیادت میں بڑا جلوس مندرہ کیلئے روانہ ہوا، چوہدری حیدر سلطان اپنے والد ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کی نمائندگی کرتے ہوئے بڑا جلوس لیکر بھون چوک سے نکلے، صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی اپنے جلوس کی خود قیادت کرتے ہوئے سیٹھی ہائوس سے نکلے۔

مہوش سلطانہ اور سردار ممتاز ٹمن کے جلوس ایم این اے میجر طاہر اقبال کے ساتھ ملکر مندرہ کیلئے روانہ ہوا۔

(جاری ہے)

شہریاراعوان،چیئرمین ضلع کونسل طارق اسلم ڈھلی اور ملک فلک شیر اعوان تلہ گنگ سے بڑا جلوس لیکر پہلے ڈھڈیال اور پھر وہاں سے مندرہ کی طرف گامزن ہوئے۔ سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے اپنا مورچہ ڈھڈیال میں لگایا جہاں سے سابق تحصیل ناظم سردار آفتاب اکبر بلکسر سے ایک بڑا جلوس لیکر ڈھڈیال پہنچے پھر دونوں سرداران اس سب سے بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے مندرہ پہنچے۔

چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی ضلع چکوال سلطان رضا جامی نے صبح یوتھ کے 100 کارکنوں کا جتھا ملک ظہیر احمد کی قیادت میں ڈی چوک اسلام ا ٓباد روانہ کیا اور بعد ازاں جامی ہائوس بھرپور سے پچاس گاڑیوں کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے خود مندرہ کیلئے براستہ ڈھڈیال روانہ ہوئے۔ مسلم لیگ ن ضلع چکوال کے پارلیمنٹرینز نے یہ بات پھر ثابت کر دی کے بے شک ضلع چکوال مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں