چکوال شہر میں قائم ٹرانسپورٹ کے غیر قانونی اڈوں کیخلاف آپریشن شروع

منگل 16 اکتوبر 2018 20:45

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) چکوال شہر میں قائم ٹرانسپورٹ کے غیر قانونی اڈوں کیخلاف آپریشن شروع ہوگیا۔اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال نے چیف آفیسر بلدیہ سبط الحسن گوندل اور ٹریفک پولیس کے قائم مقام ڈی ایس پی ندیم احمد کے ہمراہ پنوال روڈ پر قائم بھبھڑ کال اور ڈھوڈہ کی طرف جانے والی سوزوکیوں اور ویگنوں کے اڈے کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

یہ اڈہ کافی عرصے سے غیر قانونی طور پر بغیر لائسنس کے کام کررہا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال نے دو ٹوک الفاظ میں بتایا کہ کوئی غیر قانونی اڈہ اب چکوال شہر میں کام نہیں کریگا اور تمام اڈوں کو بلدیہ کے جنرل بس اسٹینڈ میں منتقل ہونا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں