آسیہ ملعونہ کو پھانسی دی جائے، صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:15

چکوال۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء)وحدت امت کنونشن صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی سرپرست جمیعت اہلسنت کی صدارت میں جمعرات کے روز مسجد سعد بن ابی وقاص میں منعقد ہوا جس میں منظور کی جانے والی قراردادوں میںمطالبہ کیا گیا کہ ملک میںفوری طور پر اسلامی نظام نافذ کیا جائے، ناموس رسالت ایکٹ میں کوئی تبدیلی قابل قبول نہیں، آسیہ ملعونہ کی رہائی کو روکا جائے اور اس کو پھانسی دی جائے۔

(جاری ہے)

کنونشن میں جن عمائدین نے شرکت کی ان میں مفتی محمد معاذ، ندیم یعقوب فاروقی، قاری ابو بکر حمزہ،پروفیسر محمد اسلم، مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی، مولانا عبید الرحمن انور،قاری اسد فاروق شامل تھے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں