کلر کہار پولیس کا شراب کی بھٹی پر چھاپہ

پیر 17 دسمبر 2018 21:56

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) قصبہ بھون میں سروٹوں اور سرکنڈوں کے درمیان نالے میں لگائی جانے والی شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر کلر کہار پولیس نے 100لیٹر شراب دیسی اور آلات شراب کشیدگی مع 26عدد خالی بوتلیں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر سکندر حیات نے استغاثہ دیا کہ مخبر کی اطلاع پر نالہ سوج مرید رنگ روڈ کے قریب کے قریب سرکنڈوں کے اندر شراب کی بھٹی لگی ہوئی تھی جس پر چھاپہ مارکر ملزم تصدق حسین ولد غلام حیدر ساکن بھون کو حراست میں لیکر دیسی شراب اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں