چکوال، چوری کی واردات

بدھ 16 جنوری 2019 17:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) قصبہ کھنڈوعہ تھانہ کلر کہار کے علاقے میں نقد رقم اور مشین چوری کرلی گئی۔ محمد آفتاب ولد محمد ریاست ساکن چھوئی جندراں نے پولیس کو درخواست دی کہ ملزمان طاہرعباس ولد محمد بشیر ، شیراز عباس ولد نیئر عباس ،فیصل شہزاد ولد محمد عجائب ساکنان وہالی زیر نے مختلف اوقات میں اس کے والد کی جیب سے گیارہ ہزار روپے نقد رقم،کان والی مشین مالیتی 35ہزار روپے چوری کرلی۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر طارق محمود نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں