جشن بہاراں میونسپل سٹیڈیم چکوال میں منایا جائے گا

جمعرات 25 اپریل 2019 23:13

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام چکوال میں جشن بہاراں 27اپریل بروز ہفتہ کو میونسپل سٹیڈیم چکوال میں پر وقار طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں پاکستان کے نامور گلوکار اور کامیڈین حصہ لیں گے اور اس موقع پر اہل چکوال کے لئے تفریح کے حوالے سے گرینڈ میوزیکل شو ،فائر ورکس ،کامیڈی شو اور بے شمار فوڈ سٹالز لگائے جائیں گے ۔ تقریب کا آغاز شام 6بجے سے کیا جائے گا جو 11بجے تک اختتام پذیر ہو گا ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی ہونگے ۔عوام کو شرکت کی دعوت عام ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں