آفاق میڈیا گروپ کے افطار دستر خوان پر افطاریوں کا سلسلہ جاری ہے

جمعہ 24 مئی 2019 17:06

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء)آفاق میڈیا گروپ کے افطار دستر خوان پر افطاریوں کا سلسلہ جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار نے بھی افطار دستر خوان میں شرکت کی اس موقع پر ظفر عباسی ، خالد فرحان فاروقی اور محمد شفقت نے اسسٹنٹ کمشنر کا استقبال کیا ، افطار دستر خوان پر روزانہ آٹھ سو سے ایک ہزار افراد بھر پور افطار ڈنر کرتے ہیں ، افطار دستر خوان کا اہتمام آفاق میڈیا گروپ کے چیئرمین خرم عباسی ٹونی نے کر رکھا ہے اور گذشتہ کئی سالوں سے ہر ماہ رمضان پر اس افطار دسترخوان کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں سیکرٹری جنرل محمد خان عاقل اور سیکرٹری فنانس عارف محمود کھوکھر کے علاوہ ابراہیم فاروقی ، چوہدری عثمان لیاقت ، قاضی غلام عباس بھی موجود تھے ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں