شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانا میری ترجیح ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچکوال

جمعرات 20 جون 2019 16:54

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ محمد اکرام ملک نے جمعرات کے روز بتایا کہ شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانا میری ترجیح ہے اور اس ضمن میں ایک جامعہ حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے اور چکوال شہر کے عوام آنے والے دنوں میں ان دونوں شعبوں میں نمایاں تبدیلی دیکھیں گے، وہ ڈیجیٹیل لائبریری چکوال پریس کلب میں اظہار خیال کررہے ہے تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشل ڈپٹی کمشنر اکرام ملک کو چکوال پریس کلب کے مختلف شعبے دکھائے گئے اور خصوصی طور پر ہائیڈ پارک کے قیام کے حوالے سے اب تک کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں انھیں اپ ڈیٹ کیا گیا، چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود نے بتایا کہ الحمد اللہ ڈیجیٹیل لائبریری چکوال پریس کلب سے سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور انداز میں علاقے کے مسائل کو اجاگر کیا جارہا ہے اور دنیا بھر کے 110ممالک جہاں پر چکوالی موجود ہیں انھیں تیز ترین انفارمیشن ڈیجیٹیل لائبریری کے ذریعے فراہم کی جارہی ہیں، خواجہ بابر سلیم محمود نے بتایا کہ چکوال پریس کلب اللہ کے سہارے پر اپنی مدد آپ کے تحت کام کررہا ہے اور اس ضمن میں سرکاری سطح پر چکوال پریس کلب کی گزشتہ تیس سالوں میں کبھی بھی سرپرستی نہیں کی گئی، اس موقع پر صدر چکوال پریس کلب ارشد محمود عباسی، سیکرٹری جنرل محمد خان عاقل، سیکرٹری فنانس عارف محمود کھوکھر، چکوال میڈیا ایسوسی ایشن ضلع چکوال کے صدر ذوالفقار میر، سید امیر حسین زیدی، ایس اے فاروقی، الطاف شاہ، قاضی احتشام، راجہ ثاقب عباس، ایم اعجاز سیالوی، تنویر عباس، راجہ افتخار احمد، خواجہ دانیال سلیم بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اکرام ملک نے مزید کہا کہ چکوال شہر کے تمام دیگر مسائل جس میں ٹھیہ بانوں کا مسئلہ بھی شامل ہے باہمی مذاکرات اور مشاورت کے ساتھ طے کیے جائیں گے، انہوںنے کہا کہ ڈی سی عبدالستار عیسانی چھپڑ بازار چکوال کو خوبصورت بنانے کیلئے ایک بڑے پروگرام پر عملدرآمد کرانے کیلئے کوشاں ہیں اور انشاء اللہ سیاسی منتخب نمائندوں کی مشاورت کے ساتھ مجموعی طور پر ضلع چکوال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں