ایس ای چکوال کل (ہفتہ) کھلی کچہری لگائیں گے

جمعرات 20 جون 2019 19:58

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) آئیسکو سرکل چکوال کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق سیکرٹری انرجی پاور ڈویژن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آیئسکواسلام آباد کی ہدایات کی روشنی میں ایس ای چکوال سید محمد عمر فاروق شاہ آیئسکوصارفین کے مسائل اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے دولتالہ میں کل (ہفتہ) دن دس بجے کھلی کچہری سے خطاب کریں گے اور موقع پراحکامات جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں عوام الناس کومطلع کیا جاتا ہے کہ کھلی کچہری میں شرکت کر کے آئیسکو سے متعلق تجاویز اورمسائل پیش کر سکتے ہیں۔یاد رہے آئیسکو ایک کسٹمر فرینڈلی کمپنی ہونے کی وجہ سے اپنے صارفین سے قریبی رابطے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام سب ڈویژ نز میںکھلی کچہر یوں کا اہتمام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں