چکوال ۔قصبہ موہڑہ الہو تھانہ ڈھڈیال میں تین افراد نے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا

منگل 22 اکتوبر 2019 19:03

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) قصبہ موہڑہ الہو تھانہ ڈھڈیال میں تین افراد نے حملہ آور ہوکر ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

محمد نعیم ولد محمد صابر سکنہ موہڑہ الہو نے درخواست دی کہ وہ ڈیری فارم سے گھر جا رہا تھا کہ اسی اثناء میں ملزمان محمد راشد، محمد صابر اور محمد فاضل آگئے اور اسے لاتوں اور مکوں کے وار سے ناحق مضروب کیا۔سب انسپکٹر محمد اسلم نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں