ڈی پی او چکوال کی ہدایات پر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،ایک ملزم گرفتار،چرس بر آمد

پیر 30 نومبر 2020 17:58

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ چوآسیدن شاہ پولیس کی کارروائی میں 1 کلو 240 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

خان زمان SDPO چوآسیدن شاہ سرکل کی سربراہی میں محمد فاروق SHO تھانہ چوآسیدن شاہ اور انکی ٹیم میں محمد اسحاق ASI اور انکی ٹیم کی شاندار کارروائی میںملزم محمد خالد ولد فیاض حسین کے قبضہ سے 1 کلو 240 گرام چرس برآمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 9C CNSA تھانہ چوآسیدن شاہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں