چکوال، ڈپٹی کمشنر کا فروٹ منڈی کا دورہ ،بولی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا

منگل 27 اپریل 2021 18:39

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر بلال ہاشم نے علی الصبح فروٹ منڈی کا دورہ کر کے بولی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اورفروٹ کی کوالٹی چیک کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آڑھتی حضرات کو تاکید کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا اصول بطورِ خاص مد نظر رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے فروٹ منڈی میں سیکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا اور متعلقہ انتظامی افسران و عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ سیکیورٹی انتظامات پر کڑی نظر رکھی جائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے ہدایت کی کہ منڈی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کامل نگرانی کے تحت برقرار رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں