چکوال کی مقامی فلور ملوں نے یوٹیلٹی سٹور کو آٹے کی سپلائی بند کر دی

پیر 19 فروری 2018 18:00

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) چکوال کی مقامی فلور ملوں نے یوٹیلٹی سٹور کو آٹے کی سپلائی بند کر دی کہ فلور ملوں کو پہلے سے فراہم کردہ آٹے کے بلوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی۔ ضلع چکوال کے یوٹیلٹی سٹور پر آٹا، چینی سمیت ہر چیز نایاب ہوگئی۔

(جاری ہے)

خریدار مایوس ہوکر واپس جا رہا ہے، عملہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ہے جبکہ ملز مالکان کا موقف ہے کہ ہمارا بل نہیں مل رہا جسکی وجہ سے آٹے کی سپلائی بند کر دی ہے۔

جبکہ1لاکھ سے کم آمدنی والے سٹور پہلے ہی بند ہو رہے ہیں۔ حکومت سبسڈی دے رہی ہے لیکن عوام بے حال ہے۔ ایک سازش کے تحت یوٹیلٹی سٹور کو بند کیا جا رہا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں اور خود سپلائی کرائی ۔عوام الناس کو ریلیف مل رہا تھا تین ماہ کے بعد ماہ رمضان کی بھی آمد آمد ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں