جشن بہاراں سپورٹس میلہ، افغان فٹ بال کلب اور غربی فٹ بال کلب کے درمیان فائنل فٹ بال میچ

منگل 27 مارچ 2018 17:41

جشن بہاراں سپورٹس میلہ،  افغان فٹ بال کلب اور غربی فٹ بال کلب کے درمیان فائنل فٹ بال میچ
چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء)جشن بہاراں سپورٹس میلہ کے سلسلے میں فائنل فٹبال میچ افغان فٹ بال کلب اور غربی فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ غربی فٹ بال کلب نے یہ میچ پینلٹی کک پر جیتا۔ تماشائیوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر تھے۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو ونر ٹرافی اور انعامات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے دیئے جبکہ رنر اپ ٹرافی اورانعامات اے ڈی سی جی شجاع قطب بھٹی تقسیم کیئے۔

آخر میںڈپٹی کمشنر نے اڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو چیلڈ دی جبکہ ڈاکٹر عمر جہانگیر کی خدمت میںمہمان خصوصی کی شیلڈ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے پیش کی۔آخر میں صحافییوں سے باتیں کرتے ہوئے چودھری عامر نے بتایا کہ ہمارے ڈپٹی کمشنر کھیلوں میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔انکی ہدایات پر ہم نے جوڈو کراٹے،والی بال،کبڈی اور خصوصی بچوں کے سپورٹس پروگرام کو سپورٹس شیڈول میں شامل کیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں