سابق ڈیوس کپ کھلاڑی خواجہ طیب افتخار نے انصاف کی اپیل کر دی

جمعہ 28 دسمبر 2018 18:30

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2018ء) سابق ڈیوس کپ کھلاڑی خواجہ طیب افتخار کی چیف جسٹس ثاقب نثار اور چیف آف آرمی سٹاف(COA)کو قومی مفادپرانصاف کی اپیل پاکستان کے سا بق ڈیوس کپ کھلاڑی برصغیر پاک و ہند چکوال سے تعلق رکھنے والے ٹینس کھلاڑی خواجہ افتخاراحمد مرحوم(تمغہ امتیاز) کے صاحبزادے جو بین اقوامی ٹینس کھلاڑی اعصام الحق کے مامو ں بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ں نے چیف جسٹس ثاقب نثار اور چیف آف آرمی سٹاف کوعاجزانہ اپیل کی ہے کہ وہ ان کے برطانوی نژادپاکستان کے ٹاپ(ATP)پروفیشنل کھلاڑی ،US Scholar Athleticسامر افتخار کودو عالمی تعلیمی ریکارڈقائم کرنے پر اس کے اعزاز کابنیادی حق وحکومتی سرپرستی کا وعدہ پورا کرنے اور مساوی مواقع فراہم کرتے ہوئے پاکستان کانام بین اقوامی سطح پر بلند کرنے کا مواقع فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان کی ٹینس کیلئے گراں قدر خدمات ہیں مگر میرے اپنے ذاتی وسائل اب اتنے نہیں کہ میں اپنے بیٹے سامر افتخار کی مزید مالی سرپرستی کر سکوں ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں