باب دوستی پر عوامی مشکلات کو فوری طور حل کیا جاٸیں

پاکستان اور افغانستان کے حکومتوں سےچمن پاک افغان سرحد کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مولانا مفتی محمد قاسم

Hazrat ali attar حضرت علی عطار پیر 11 اکتوبر 2021 11:43

باب دوستی پر عوامی مشکلات کو فوری طور حل کیا جاٸیں
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2021ء) شھیداسلام مولانا محمد حنیف رح کے جانشین جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا مفتی محمدقاسم نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے حکومتوں سےچمن پاک افغان سرحد کھولنے کا مطالبہ کرتاہوں آنے جانے میں عوامی اور ٹریڈ کی شدید ترین مشکلات ہیں جسکی فوری حل ضروری ہیں بارڈر بندش کی وجہ سے علاقائی تجارت کو شدید نقصان پہنچاہے بارڈر کی بندش اور سختی سے لوگوں میں بےروزگاری کا اضافہ ہوچکاہے حکومت پاکستان اور افغانستان مل کر مسائل کو حل کریں اور باب دوستی کو سابقہ حالت پر بحال کریں بارڈر کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے لوگوں کو نان شبنیہ کا محتاج کیا جارہا ہے بارڈر کے دونوں اطراف میں ایک قوم کے لوگ رہائش پذیرہیں آپس میں رشتہ داریاں ہیں ان کی جدائی کا فکر حکومت چھوڑدے پاک افغان چمن بارڈر کی بار بار بندش بے جا سختیاں نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کو معاشی طور پر بڑے المیے سے دوچار کرسکتی ہیں اسی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے
پاکستان کے بالا حکام پاک افغان بارڈر کے صورتحال کی فوری حل کے لئے اقدامات کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔


چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں