چمن، انتخابات کے دوران امن وامان قائم رکھنے کیلئے فور جی انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی

جمعہ 20 جولائی 2018 19:26

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) انتخابات کے دوران امن وامان قائم رکھنے کیلئے ضلع بھر میں فور جی انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی کے مطابق تمام موبائل فون کمپنیز کی انٹرنیٹ سروسز 31 جولائی تک معطل رہیں گی۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ ڈی ایس ایل سروس بحال رہے گی ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں