آزادی مارچ ملک کی سالمیت اوربقاء کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، کارکن اورحکومتی اقدامات سے مایوس عوام بھرپور شرکت کرینگے،جمعیت علماء اسلام چمن

جمعرات 10 اکتوبر 2019 22:05

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل چمن ترجمان یوسی دامان عشیزئی کے امیر حافظ عزیز اللہ عزیزی ،سیکرٹری مولانا رشیداحمد ،پریس سیکرٹری حاجی عبدالحئی ،ڈپٹی سیکرٹری مولانا احمدشاہ ،نائب امیر مولانا حافظ عبدالقیوم ،مالیات مولوی نعمت اللہ ،سالار رحمت اللہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ آزادی مارچ ملک کی سالمیت اوربقاء کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔

(جاری ہے)

کارکن اورحکومتی اقدامات سے مایوس عوام بھرپور شرکت کرینگے جمعیت علماء اسلام پرامن احتجاج کے حامی ہے اگرحکمران نے رکاوٹ ڈالی تو نقصان کی ذمہ داری حکومتی اداروں پرعائد ہوگی قائد جمعیت کے حکم پر پورے ملک کے عوام ایک پیج پرہے ملک سے یہودی ایجنٹوں کونکالنا ہوگا مارچ میں کارکن کے ساتھ ساتھ دیندار طبقہ بھی ضرور شرکت کرینگے انہوںنے مزیدکہاکہ تحفظ ختم نبوت کا دفاع ہرمسلمان پر فرض ہے جے یوآئی دین اسلام اورملک کی سالمیت اور بقاء کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے تمام مسلمان آزادی مارچ میں شرکت کرے کیونکہ یہ ایک ملکی مسئلہ ہے جے یوآئی کامسئلہ نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں