] چمن میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

بدھ 22 نومبر 2023 22:30

ی*چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2023ء) سرحدی شہر چمن میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے 24 گھنٹوں میں 3 سے 4 گھنٹوں کیلئے بجلی فراہم کی جا رہی ہیں عوامی حلقوں نے اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل واپڈا حکام کی جانب سے بجلی کی حوالے سے آئے بجلی چوری کا بہانہ بنا کر شہریوں کو تنگ تو کیا جا رہا ہے مگر دوسری جانب واپڈا کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے بھی چمن عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے 24 گھنٹوں میں چند گھنٹوں کی جو بجلی ڈی جا رہی ہے وہ کم وولٹیج میں دی جا رہی ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے جہاں گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے وہ دفتری اور کاروباری معاملات بھی متاثر ہو رہے ہیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں پینے کیلئے صاف پانی تک میسر نہیں کم وولٹیج کی وجہ سے درجنوں فرج اور الیکٹرانک ماسان جاتے ہیں ان سب مشکلات کے باوجود واپڈا حکام کی جانب سے موٹے موٹے بجلی کے بلوں نے بھی مشکلات کو مزید بڑا دیا ہے عوام نے واپڈا حکام سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہیں تو دوسری جانب موٹے بل عوام کے ساتھ زیادتی ہے جس پر واپڈا حکام کو غور کرنا چاہیے اور عوام کے مشکلات میں کمی کیلئے کوششیں کرنی چاہیے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ اور بلوں میں کی جائے تاکہ چمن کے عوام کو ریلیف مل سکے۔

۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں