چمن ،صدر تھانہ پولیس سے برات خان شہید کے مزار تک کوڑا کرکٹ کو ہٹادیا جائے،اہل علاقہ

منگل 30 مارچ 2021 23:06

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2021ء) اہل علاقہ چمن چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹیوممبر حاجی رحمت اللہ پہلوان،حاجی علاؤالدین آغا،حاجی محبوب علیزئی،حاجی بہادرخان عشیزئی،حاجی اخترمحمد ملیزئی،ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں معصوم خان،حاجی اللہ محمد شادیزئی،چمن سول سوسائٹی کے بشیر احمد اور دیگر نے کہا کہ امبارگنجی کو صدر تھانہ پولیس سے برات خان شہید کے مزار تک کوڑا کرکٹ کو ہٹادیا جائے امبارگنجی اہل علاقہ کے باشندوں کیلئے شدیدعذاب بن چکا ہے اہل علاقہ کے باشندوں نے حکومت سے شدید مطالبہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ خاص کر ڈی سی ،اے سی سے میونسپل کارپوریشن چمن کے مبینہ غفلت کے حوالے سے کہا کہ امبار گنجی بائی پاس روڈ چمن میں بائی پاس شاہراہ پر امبارگنجی کے مقام شہر بھر کے کچرے اور کوڑاکرکٹ پھینکنے کی روک تھام کا نوٹس لیںانہوں نے کہا کہ چمن شہر کے وسط سے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے امبار گنجی میں کچرہ اور غلاظت کوڑاکرکٹ ڈال کر اہل علاقہ کیلئے بدترین عذاب بن چکا ہے اور شدید بدبو سے جینا دوبھر ہوچکا ہے اور مختلف امراض پھوٹ رہے ہیںیہاں کے باشندے اور معصوم بچے ،خواتین اور بزرگ شہری اس غلاظت کی بدبو سے عاجز ہے اور سکول کے طلباء وطالبات اور ٹرانسپورٹ بھی شدیدمتاثر ہیں کیونکہ راہگیروں اور ٹرانسپورٹرزیہی راستہ استعمال کرتے ہیںجو کہ شدیدتعفن اور راستے میں کوڑاکرکٹ اور کچرہ پھینکنے کے باعث شہر تک جانے سے بھی عاجز ہوچکے ہیں ساتھ ہی علاقے کے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم نے باربار انتظامیہ کو درخواستیں اور میڈیا کے زریعے میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر کو آگاہ کیا ہے اور صوبائی زمہ دار عملے کو بھی اس مبینہ غفلت اور عوام دشمنی عمل کو روکنے کیلئے کہا ہے جس میں بالخصوص صوبائی وزیر بلدیات کو بھی اس تمام صورتحال سے آگاہ کیا ہے مگر ہر طرف سے سرد مہری ہی دکھائی گئی ہے جوکہ سخت قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر ایکشن نہیں لیا گیا تو سخت احتجاج کا سلسلہ پیر کے روز سے بین الاقوامی شاہراہ بائی پاس روڈ پر شروع کیا جائے گاجس کی تمام ترزمہ دار متعلقہ آفیسران پر ہوگی جنہوں نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہیںانہوںنے کہا کہ ایک ایسے ایریا کو جان بوجھ کر امبار گنجی میں تبدیل کیاگیاہے جوکہ مکمل طور پر پوش اور کمرشل ایریا ہیں اور حکومت اس ایریا کو اپنے استعمال میں بھی لاسکتی ہیں انہوںنے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی تحریک شروع کرکے مطالبات کو حل کرائینگے شہر کے سب سے مین شاہراہ جو بین الاقوامی شاہراہ ہیں وہاں پر کچرے کے ڈھیر کا ہونا چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کیلئے بدنماء داغ ہیںاور ان کے ناقص ترقیاتی کاموں کی قلعی اس سے کھل رہی ہیں

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں