چمن جشن آزادی فٹبال کپ شائستہ پشتون نے اپنے نام کرلیا

Hazrat ali attar حضرت علی عطار پیر 16 اگست 2021 12:21

چمن جشن آزادی فٹبال کپ شائستہ پشتون نے اپنے نام کرلیا
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2021ء) پاکستان ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی 14 اگست سپورٹس فیسٹیول زیر نگرانی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ چمن گورنمنٹ آف بلوچستان آج  فائنل میچ شائستہ پشتون  کلب چمن بمقابلہ ہواباز فٹبال کلب کے مابین کھیلا گیا یہ میچ بغیر کسی گول کے مقررہ وقت برابر رہا میچ کا فیصلہ ٹاس پر کیا گیا جو شائستہ پشتون نے ٹاس جیت کر آزادی کپ اپنے نام کر لیا اس شاندار فائنل فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیمبر آف کامرس کے سابق صدر حاجی عبدالباری اچکزئی تھے ان کے ساتھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمود خان اچکزئی ، پرنسپل عبدالصمد اچکزئی ، حاجی عبدالشکور اچکزئی سپورش آفیسر عبدالستار اچکزئی اور کمیٹی ممبران حاجی سفر محمد قبائل، عبدالمالک، نظام الدین تھے، اس شاندار فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے گراونڈ میں ہزاروں تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی آخر میں مہمانوں نے شائستہ پشتون کو ونر ٹرافی اور فیسٹول کے دیگر کھیلوں میں بہترین کاکردگی پر کھلاڑیوں و معزز مہمانوں کو بھی انعامات تقسیم کئے ۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں