کمشنر ساہیوال نے کلاس نہم کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملہ کی تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

جمعہ 28 اپریل 2023 19:23

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2023ء) کمشنر ساہیوال ، چیئر مین بورڈ شعیب اقبال سید نے ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام کلاس نہم کے ریاضی کا پرچہ آئوٹ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کے لئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر کریں گے جبکہ ممبران میں ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعودفریدی، پرنسپل گورنمنٹ امامیہ کالج محمدشہزاد رفیق اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل وقاص ظفر شامل ہیں ۔

کمیٹی ذمہ داران کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے تجاویز بھی دے گی اور تین دن میں اپنی رپورٹ کمشنر ساہیوال کو جمع کروائے گی ۔ واضح رہے کہ 26اپریل کو گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول اوکاڑہ میں ریاضی لازمی کے گروپ فرسٹ میں گروپ سکینڈ کا پیپر تقسیم ہوا جس کی وجہ سے گروپ سکینڈ کاپیپر منسوخ کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں