ہڑپہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایمبولینس کا ڈرائیور جاں بحق

جمعہ 26 اپریل 2024 11:00

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ہڑپہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایمبولینس کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایمبولینس ڈرائیور ظہور احمد ایک مریض کو چیچہ وطنی چھوڑ کر واپس ساہیوال جارہا تھا کہ دادفتیانہ کے قریب ناکہ لگائے ڈاکوؤں نے اسے رکنے کااشارہ کیا اور گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کردی جس سے ظہور احمد گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا،ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں