ساہیوال بورڈ کے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان میں فرسٹ ایئر انگلش کے پیپر میں ایک جعلی امید وار پکڑا گیا

ہفتہ 10 جون 2023 16:42

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2023ء) ساہیوال بورڈ کے زیراہتمام جاری انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان میں فرسٹ ایئر انگلش کے پیپر میں ایک جعلی امید وار پکڑا گیا۔گورنمنٹ کالج آف کامرس لیاقت روڈکے سنٹر میں گورنمنٹ کالج ساہیوال کے طالب علم زیب علی رولنمبر 357855 کی جگہ محمد عمران ولد محمد ظفر انگلش پیپر دے رہا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ مبشر مقبول نے شک گزرنے پر چیکنگ کی اور جعلی امیدوار کو پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ نوجوان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات رانانوید عظمت نے واقعہ کی تحقیقات کے بعد مبینہ طور پر سنٹر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد ایوب کے ملوث ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے امتحانی ڈیوٹی سے سبکدوش کر کے اسے بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ شہر کے تعلیمی حلقوں نے کنٹرولر امتحانات کی اس سخت کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے بوٹی مافیا کے خلاف اہم کارروائی قرار دیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں