میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کے 553طلبہ و طالبات میں سے 549 کامیاب

منگل 1 اگست 2023 17:23

میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کے 553طلبہ و طالبات میں سے 549 کامیاب
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2023ء) ساہیوال بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات 2023 میں ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ساہیوال کی شاندار کامیابی، 553طلبہ و طالبات میں سے 549 کامیاب جبکہ366طلبہ و طالبات نے A+گریڈ حاصل کیا۔ یہ بات پرنسپل بریگیڈئر(ر) سید انوار الحسن کرمانی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔ انہوں نے نتائج کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ میٹرک امتحانات میں 275 طلبہ نے حصہ لیا جس میں 273طلبہ کامیاب ہوئے اس طرح طلبہ میں کامیابی کا تناسب99.3فی صد رہا جبکہ150طلبہ نے Aپلس گریڈ حاصل کیا۔

اسی طرح 278 طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا جن میں سے 276طالبات کامیاب ہوئیں اور کامیابی کا تناسب 99.3فی صد رہا جبکہ216طالبات نے A+گریڈ حاصل کیا۔ پرنسپل بریگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی نے مزید بتایا کہ طالبات میں مریم عباس نے 1100میں سے 1082نمبر حاصل کر کے پہلی، مریم اسماعیل نے 1079نمبرز حاصل کر کے دوسری جبکہ حبہ فاطمہ نے 1078نمبرز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

طلبہ میں محمد شاہ زیب نے 1075نمبرز کے ساتھ پہلی، محمد حسان بن عثمان نے 1072نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ محمد طلحہ انور نے 1070نمبرز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج چیچہ وطنی کیمپس کے 130طلبہ و طالبات میں سے 130 کامیاب ہوئے اور اس طرح کامیابی کا تناسب 100فی صد رہا جبکہ 80 طلبہ و طالبات نے A+گریڈ حاصل کیا۔میٹرک امتحانات میں 75طلبہ اور55طالبات نے حصہ لیا جو کہ تمام کامیاب ہوئے۔

ڈی پی ایس چیچہ وطنی کے طلبہ و طالبات میں میراب فاطمہ نے 1100میں سے 1086نمبر حاصل کر کے پہلی، ارفا جبیں نے 1079نمبرز حاصل کر کے دوسری جبکہ علی حسن نے 1075نمبرز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن اور کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے شاندار کامیابی پر ڈی پی ایس ساہیوال کے پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ سکول اپنی ان شاندار کامیابیوں کا سفر مستقبل میں بھی جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں