چیچہ وطنی،ناجائز منافع خوری کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی مہم جاری

بدھ 13 نومبر 2019 16:00

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ناجائز منافع خوری اور اشیا صرف کی سرکاری نرخوں سے زائد فروخت کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی مہم جاری ہے اور 12نومبر کو ضلع بھر میں 186ریڈ کئے گئے جس میں 50خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 45ہزار 7سو روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ضلعی انتظامیہ کی اس بھر پور کارروائی کے نتیجے میں اشیا صرف خصوصا سبزیوں ،پھلوں ،چکن اور دالوں کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے اور صارفین کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی دستیابی ممکن ہوئی ہے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے تمام پرائس مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ چیکنگ کا عمل جاری رکھیں اور سرکاری نرخوں سے زائد اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا رعایت کارروائی کریں انہوں نے کہا کہ کسی کو عام صارف سے استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور صوبائی حکومت کے قیمتوں کو مقررہ نرخوں پر فروخت کے واضح احکامات پر ہر صورت عملدر آمد کروایا جائے گا انہوں نے ذخیرہ اندوزی کی نیت سے گوداموں میں رکھی گئی اجناس کو بھی مارکیٹ میں لانے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں