ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے دکان دار کوزخمی کردیا

اتوار 21 اپریل 2024 14:30

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2024ء) ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے دکان دار کوزخمی کردیا،پولیس کے مطابق گاؤں107،بارہ ایل کا رہائشی عمران حسین اپنی پرچون کی دکان پرموجود تھا کہ دومسلح ملزمان اچانک اندر گھس آئے اور سیل کی رقم حوالے کرنے کو کہا،دکاندار کی مزاحمت پر ایک ملزم نے فائرنگ کردی جس سے عمران حسین شدیدزخمی ہوگیا،ڈاکو موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے،زخمی شخص کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں