چیچہ وطنی ،تھانہ صدر کے علاقے میں چار منشیات فروش گرفتار ،منشیات برآمد

منگل 23 اپریل 2024 11:10

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) پولیس نے تھانہ صدر کے علاقے میں منشیات فروشی کیخلاف کاروائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 3کلو گرام چرس اور55لٹر دیسی شراب برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ملزم گلزار حسین کے قبضہ سے 3کلوگرام چرس برآمد ہوئی ،شراب فروشی کا دھند ہ کرنیوالوں میں لطیف،سعید اور اکرم شامل ہیں ،چاروں منشیات فروشوں کو حوالات میں بند کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں