چیچہ وطنی ،مرکزی انجمن تاجران کا ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے اعزاز میں عیدملن پارٹی کا اہتمام

منگل 23 اپریل 2024 12:21

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی کے زیر اہتمام راوی سپورٹس کلب میں آزاد حیثیت سے منتخب ہونیوالے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی رائے حسن نواز،محمدعثمان اور رائے مرتضیٰ اقبال کے اعزاز میں عیدملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عشائیہ کی دعوت میں مختلف تجارتی تنظیموں کے نمائندوں،وکلا،صحافیوں،سابق کونسلرز اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر رائے حسن نواز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاجروں ،کاروباری افراد اور علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ جدوجہد جاری رکھیں گے ۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں