پولیس کی کارروائیاں، تین اشتہاری گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد

بدھ 24 اپریل 2024 19:20

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) قصبہ کمیر اور قصبہ کسووال میں پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران تین اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا،ترجمان کے مطابق تینوں ملزم سنگین جرائم کے مختلف مقدمات میں ملوث تھے جنہیں عدالت نے مفرور ہونے کی بنا پر اشتہاری قرار دیدیا تھا،گرفتار ملزموں کے قبضہ سے دو پستول ،ایک بندوق اور گولیاں برآمد ہوئیں پولیس نے ملزموں کیخلاف ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت بھی مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں