مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، 3خواتین سمیت 8زخمی

اتوار 12 مئی 2024 12:30

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) چیچہ وطنی میں گزشتہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3خواتین سمیت 8زخمی ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق کمالیہ روڈ پر موٹر سائیکل کے ایک حادثہ میں 45سالہ محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ موٹر سائیکل کے ہی دیگر7حادثات میں 3خواتین سمیت 8لوگ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں