چیچہ وطنی کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

ہفتہ 11 مئی 2024 10:40

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) چیچہ وطنی کے قریب ٹریفک کےحادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے،حادثہ اقبال نگر رابطہ سڑک پر پیش آیا جہاں مسافر ویگن اور موٹر سائیکل میں تصادم ہواجس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پرسوار ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے،زخمیوں کو مقامی رورل سنٹر منتقل کردیا گیا،پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں