ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام اردو کے عہدساز شاعر مجیدامجد کی 50ویں برسی پر خصوصی تقریب کاانعقاد

اتوار 12 مئی 2024 19:10

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام اردو کے عہدساز شاعر مجیدامجد کی 50ویں برسی کے موقع پر خصوصی تقریب کاانعقاد کیا گیا،تقریب کی صدارت ماہر تعلیم، شاعر اور دانشور پروفیسر سید ریاض حسین زیدی نے کی۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہاکہ مجید امجد اکیسویں صدی کے انسان کے شعور کے ترجمان ہیں۔

(جاری ہے)

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شاعری کی مزید جہتوں پر کام ہوگا۔صاحب صدارت سید ریاض زیدی نے مجیدامجد کے ساتھ اپنے گزرے ہوئے روزوشب کی روداد بیان کی۔انھوں نے مجیدامجد کو اردو شاعری کے ماتھے کا جھومر قرار دیا۔دیگر مقررین میں پروفیسر ڈاکٹرافتخارشفیع، پروفیسر آصف تنویر، ڈاکٹر ندیم عباس اشرف، علی وارث انصاری، سید نعیم نقوی اور اختر خاں شامل تھے۔نظامت کی ذمہ داری عمران سومرا نے سر انجام دی۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں