چیچہ وطنی، محکمہ سپورٹس نے جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کے شیڈول کا اعلان کردیا

بدھ 4 مارچ 2020 14:35

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) محکمہ سپورٹس نے جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت 8 سے 31مارچ تک ڈویژن کے تینوں اضلاع میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے۔ یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفیسر ساہیوال عبدالقیوم نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے بتایا کہ فیسٹیول کے دوران ضلعی سطح کے والی بال ،ہاکی ،کبڈی ،رسہ کشی ،باسکٹ بال ،ریسلنگ ،باڈی بلڈنگ ،باکسنگ ،کرکٹ کے ضلع ساہیوال کے مقابلے 10سی23مارچ تک ظفر علی سٹیڈیم ،ہاکی گرانڈ، ساہیوال جمنیزیم اور رائے علی نواز سٹیڈیم چیچہ وطنی جبکہ اوکاڑہ میں فٹ بال ،کرکٹ اور ہاکی کے مقابلے میونسپل سٹیڈیم اوکاڑہ اور جعفر سٹیڈیم رینالہ خورد میں منعقد ہونگے۔

شیڈول کے مطابق پاکپتن میں والی بال ،کبڈی ،فٹ بال ،ہاکی اور کرکٹ کے ضلعی سطح کے مقابلے 11سی30مارچ تک کرائے جائیں گے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر عبدالقیوم نے بتایا کہ جشن بہاراں کے سلسلے میں ڈویژنل مقابلے ساہیوال کے مختلف مقامات پر منعقد ہونگے جس میں ضلعی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ان مقابلوں میں کرکٹ کے مقابلے 20مارچ کو قائد اعظم کرکٹ گرانڈ ،بیڈ منٹن کے 21مارچ کو جمنیزیم اور رسہ کشی اور ہاکی کے مقابلے ہاکی گرانڈ ساہیوال میں 23مارچ کو منعقد ہونگے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں