چیچہ وطنی ،انٹرڈسٹرکٹ کک باکسنگ مقابلے ، محمداحمد نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

اتوار 11 دسمبر 2022 14:50

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2022ء) ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے زیر اہتمام انٹرڈسٹرکٹ کک باکسنگ کے مقابلوں میں 50کلوگرام کے مقابلوں میں محمد احمد،عمیر علیم اور اذان نے بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن،55 کلو گرام میں شان صادق،سلیمان اور ایم عثمان نے بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشنز،60 کلو گرام کے مقابلوں میں حسنین شہزاد،احمد اکمل اور حسنین نے بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔

(جاری ہے)

30 کلو گرام میں ذیشان،احسن علی اوربرہان،35کلو گرام کے مقابلوں میں آیان،عبداللہ اور نور فاطمہ،40کلو گرام میں اعظم،مینار اور علینہ اور 45 کلو گرام کے مقابلوں میں طیب،شہروز اور کاسقا بتول نے بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں۔فوکل پرسن سپورٹس اینڈ کلچر ساہیوال ڈویژن ملک غلام نبی کھوکھر میچ کے مہمان خصوصی تھے جہنوں نے کھلاڑيوں میں انعامات تقسیم کئے۔پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو دو ہزار،سیکنڈ کو1500روپے اور تھرڈ کو ایک ہزارروپے کیش پرائز دیاگیا۔انہوں نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان کی جانب سے انتظامات کو خوب سراہا۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں