چنیوٹ،جعلی زرعی ادویات اور کھادوں کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا

منگل 29 ستمبر 2020 16:32

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کے احکامات پر جعلی زرعی ادویات اور کھادوں کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں محکمہ زراعت(توسیع)کے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محفوظ احمدکی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیم نے 20بوری جعلی کھاد کا سٹاک برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لیا اورتین ملزمان سید سرفراز حسین شاہ، عبدالمجید اور محمدا مین کے خلاف پنجاب اسینشل آرٹیکل کنٹرول ایکٹ 1973کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزموں کو جیل بھیجوا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے کہا کہ ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر جعلی زرعی ادویات اور کھاد مافیا کے خلاف کریک ڈاون کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ٹاسک فورس کی ٹیم سرگرم عمل ہے۔ تمام زرعی افسران اور عملہ وسائل کا باکفایت استعمال کرتے ہوئے بلا خوف و خطر اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات پہنچانا محکمہ زراعت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،لہٰذا کاشتکاروں کی خدمت کے لئے ایڈوائزری سروس کو مزید تیز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں