چارے والی مشین میں ہاتھ آنے سے خاتون شدید زخمی

اتوار 14 اکتوبر 2018 21:10

چنیوٹ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) چارے والی مشین میں ہاتھ آنے سے خاتون شدید زخمی ہو گئی تفصیلات کے مطابق جھمرہ روڈ احمد آباد کے علاقہ میں زرینہ بی بی زوجہ محمد نوازاپنے مال مویشی حویلی میں جانوروں کیلئے چارہ کاٹ رہی تھی کہ مشین میں اچانک ہاتھ آنے سے تمام انگلیاں کٹ گئیں جس کو تشویشناک حالت میں ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں