ملک عامر عباس کھوکھرپاسبان ہائی ایس ویگن ورکر ایسوسی ایشن چنیوٹ کے ضلعی صدر نامزد

اتوار 14 اکتوبر 2018 21:10

چنیوٹ۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) ملک عامر عباس کھوکھرپاسبان ہائی ایس ویگن ورکر ایسوسی ایشن چنیوٹ کے ضلعی صدر نامزد ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر پنجاب میاں اعجاز حسین نے ملک عامر عباس کھوکھر کو پاسبان ہائی ایس ویگن ورکر ایسوسی ایشن ضلع چنیوٹ کا صدر مقرر کیا ہے اور ان کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ ضلع بھر میں ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد کریں اور ٹرانسپورٹ یونین کے ورکروں کے حقوق کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ان کی نامزدگی پرٹرانسپورٹر یونین سے وابستہ افراد نے ان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں