ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا چناب پارک چناب نگر، گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول مسلم کالونی چناب نگر اور سیٹلائٹ ٹاون واٹر فلٹریشن پلانٹ کا اچانک دورہ

صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ، پارک کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے سی او میونسپل کمیٹی کو موقع پر ہدایات جاری کیں

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا چناب پارک چناب نگر، گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول مسلم کالونی چناب نگر اور سیٹلائٹ ٹاون واٹر فلٹریشن پلانٹ کا اچانک دورہ ، صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا چوہدری مسعود اقبال ایم ڈی اقبال رائس ملز کے ہمراہ سیٹلائٹ ٹاون واٹر فلٹریشن پلانٹ کا وزٹ کیا، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی کی صورتحال اور فلٹر کی تبدیلی کے حوالے سے وہاں کے عملہ سے گفتگو کی، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے چناب پارک چناب نگر کا وزٹ کیا۔

انہوں نے پارک کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے سی او میونسپل کمیٹی کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پارک کے چاروں اطراف کے جنگلوں کے باہر بھی صفائی کو بہتر کریں۔ پودوں کی دیکھ بھال ٹھیک سے کریں اور رات کو پارک میں لائٹ کا مناسب انتظام کریں تاکہ پارک میں آنے والوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول مسلم کالونی چناب نگر کا وزٹ کیا انہوں نے سکول کی بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر سکول ہیڈ ٹیچر نے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کو سکول کے حوالے سے مختلف امور پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے بچوں کے کلاس رومز کو چیک کیا اور طلباء سے انکی پڑھائی کے سلسلے میں گفتگو کی ۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں