تھانہ لالیاں پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات فروش گینگ کے تین اہم رکن گرفتار

اتوار 25 اگست 2019 19:15

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) تھانہ لالیاں پولیس کی کارروائی بین الاضلاعی منشیات فروش گینگ کے تین اہم رکن گرفتار کرلئے گئے۔لاکھوں روپے کی منشیات برآمد کرلی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ لالیاں پولیس کے ایس ایچ او لالیاں رائے محمد ارشد ایس آئی کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی3 منشیات فروش گرفتار, لاکھوں روپے کی منشیات برآمد کرلی گئی منشیات فروش گینگ کے تین ملزمان کے قبضہ سے 4236 گرام چرس برآمد کی گئی ملزم اعجاز سے 1295 گرام چرس, ملزم سردار سے 1606 گرام چرس, ملزم ظفر سے 1334 گرام چرس برآمد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کاروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں