ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا جنرل بس سٹینڈ کا دورہ ، انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا

اتوار 31 مئی 2020 18:10

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض کا جنرل بس سٹینڈ چنیوٹ کا اچانک دورہ ، انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے جنرل بس سٹینڈ چنیوٹ کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن رانا نواز کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے جنرل بس سٹینڈ کے اندرون و بیرون کا تفصیلی وزٹ کیا ۔

انہوں نے بس سٹینڈ کے داخلی و خارجی گیٹس کی تعمیرکے کام کے حوالے سے دریافت کیا ، متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو جنرل بس سٹینڈ کے تمام ٹھیکہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے جملہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام کاموں میں استعمال کیے جانے والے مٹیریل کے معیاراور کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے ، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے نئے تعمیر کیے گئے مسافر خانے کا بھی وزٹ کیا اور تاکید کی کہ باقی ماندہ کام کو جلد سے جلد مکمل کر کے اسے فنگشنل کیا جائے ، مسافر خانے میں پنکھوں کی فٹنگ اور پینے کے پانی کیلئے اعلیٰ معیار کے الیکٹرک کولر نصب کیے جائیں اور فرش کے لیے معیاری ٹائل لگوائیں ۔ انہوں نے سی او رانا نواز کو ہدایت کی کہ جنرل بس سٹینڈ میںہر وقت صفائی ستھرائی کام جاری رکھا جائے ،میں گاہے بگاہے وزٹ کروں گا اور تمام کاموں کو چیک کرونگا۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں